اسلام کی حقانیت کا یادگار واقعہ __!!
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس فارس کا ایک شہزادہ آیا آپ نے اس پر اسلام پیش کیا اس نے انکار کیا، آپ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا وہ کہنے لگا کہ امیر المومنین آپ مجھے قتل تو کریں گے ہی لیکن اس سے پہلے میری ایک درخواست پوری کر دیجئے وہ یہ کہ مجھ کو پانی پلا دیجئے میں پیاسا ہوں۔
آپ نے حکم دیا کہ اس کو پانی پلا دیا جاۓ، جب پانی اس کے پاس آیا وہ کہنے لگا امیرالمومنین اس کا وعدہ فرمالیں کہ جب تک میں پانی نہ پی لوں اس وقت تک مجھے قتل نہ کیا جاۓ حضرت عمر نے وعدہ فرمالیا اس نے وہ پانی زمین میں گرا دیا اور کہا لیجئے آپ مجھ کو قتل کیجئے آپ مجھے قتل نہیں کر سکتے۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے اس شخص نے دھوکا دیا پھر آپ نے حکم دیا کہ اس کو رہا کر دیا جائے حضرات کہیں ہے ایسا قانون جو ایک قیدی کے مقابلہ میں سلطان وقت کو عاجز کر دے کہ اب وہ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ مگر وہ اس پر بہت متاثر ہوا تھوڑی دیر کے بعد شہزادے نے کہا
اشهد ان لا اله الا الله واشهد ان محمدا رسول اللہ
کہنے لگا امیر المومنین اسلام میرے دل میں پہلے ہی آ چکا تھا مگر اس وقت اگر میں اسلام لاتا تو آپ یہ سمجھتے کہ تلوار کے خوف سے اسلام لایا ہے اس واسطے میں نے یہ تدبیر کی کہ پہلے آپ کو اپنے قتل سے عاجز کر دیا پھر اسلام ظاہر کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی بڑی قدر ہوئی اور ان سے امور سلطنت میں مشورہ کیا کرتے تھے ۔
حکیم الامت کے حیرت انگیز واقعات)
۔
۔
Arhanarshlan khan