ہمارے حالیہ بزرگوں کا عصر حاضر کے نوجوانوں پر ایک مشہور طعنہ
بیٹا جب ہم تمہاری عمر کے تھے یہ کام ایک ہاتھ سے کر لیا کرتے تھے اور اب تم لوگوں کو دیکھو کچھ کام کے نہیں ہو
اسکا جواب ہمارے استاذ محترم جناب مفتی محمد یوسف قاسمی صاحب نے دوران درس کچھ یوں دیا تھا
یاد رہے میرے استاذ محترم جوان ہیں
حضرت نے فرمایا میں بزرگوں کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو کسی بزرگ نے یہ طعنہ ایک نوجوان پر کش دیا تو فورا میں نے ان سے کہا دیکھو سنئے ہمارے کمزور ہونے کا سبب آپ لوگ ہیں اور آپ لوگ مضبوط تھے ہمارے داداؤں کی وجہ سے
کیونکہ تمہیں ہمارے داداؤں نے دودھ میں گھی ڈال ڈال کر پلایا
اور ایک تم لوگ ہو جو صبح اٹھا کر اور کچھ نہیں بیٹا چائے پی لو
زہر پلا کر کہتے ہو مر گئے ہو
یہی ہمارے معاشرے کی سچائی ہے کہ بچے کے پھولنے پھلنے کی عمر میں چائے، فاسٹ فوڈ، اور معدہ کو کمزور کرنے والی غذائیں خوب کھلاتے ہیں بننے کی عمر میں ختم کر دیتے ہیں
یہ بچوں کی ابتدائی پرورش میں والدین کی اتنی خطرناک غلطی ہے جسکا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا
جسکا بہت بڑا نقصان یہ ہے بچپن میں معدہ کا خراب ہونا جوانی میں بوڑھا کر دیتا ہے جسکا اثر انکی ازدواجی زندگی پر بھی پڑ سکتا ہے
اسلئے اپنے بچوں کو شروع ہی سے مقوی غذا کھانے کا عادی بنائیں