انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں، یہ غلط مقولہ ہے...
انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں، یہ غلط مقولہ ہے...جس مذہب میں انسانیت کا درس اور سبق نہیں، وہ مذہب ہی نہیں، یہ صحیح مقولہ ہے...
گزشتہ دنوں کے سخت
حالات میں خاص کر،
اور کسی بھی مشکل
حالات میں، عام طور پر، ہمارے بھائیوں کی طرف
سے، جو بھرپور مدد کی گئ ہے اور کی جاتی ہے،
وہ مذہب اسلام کی سکھلائ گئ بہترین
تعلیمات کا ہی اثر ہے، ورنہ جس انسانیت کی تعلیم، فرنگیوں کی
طرف سے، مذہب سے ہٹ کر یا بڑھ کر والی، بار بار پھیلائ جا رہی ہے،
وہ سراسر دھوکہ ہے، دکھاوا ہے.... مذہب سے
دور کرنے کی ناپاک سازش ہے...
جو لوگ اپنے ماں باپ کو
اپنے پاس نہ رکھ کر، اولڈ ایج ہوم بھیج دیتے ہیں، جو
عورت کو صرف استعمال کی چیز سمجھتے ہیں، کسی ایک کے ساتھ، وفادار نہیں
رہ سکتے، جن کے یہاں رشتہ داریوں کا کوئی مول نہیں، جن کو کپڑے پہننے کا
طریقہ نہ آتا ہو، جو جانوروں کے لئے بڑے بڑے کمرہ بناۓ اور بھائی بہنوں
کو پانی کا بھی نہ پوچھیں، ایسے لوگ انسانیت کسی کو اور کیسے سکھلا سکتے ہیں ؟؟؟میرے مؤمن بھائیو... ہوشیار.... خبردار... ایسے بظاہر اور دکھنے میں اچھے لگنے والے ڈائلاگس میں نہ
آۓ، اور اپنے پیارے دین، مذہب اسلام پر مضبوط سے
جمے رہیں، ورنہ موت کے بعد کی، ہمیشہ کی زندگی برباد کر بیٹھوگے۔Arhanarshlan khan۔۔