Meri khabar mein Pani a raha hai

      میری قبر میں پانی آرہا ہے!! 

     YouTube channel

     بیسوی صدی کا واقعہ ہے۔ کہ جب

 حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ تعالیٰ

 عنہ اپنی وفات کے تقریباً تیرا سو سال بعد

 عراق کے بادشاہ فیصل اول اور مفتی

 اعظم کے خواب میں آئے اور فرمایا۔ میری

 قبر میں پانی آرہا ہے۔ اور حضرت جابر بن

 عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قبر میں نمی

 آرہی ہے۔ اس لئے ہمیں محفوظ مقام پر

 منتقل کر دیا جائے۔ چنانچہ حج کے دس

 دن بعد پیر کے دن پانچ لاکھ افراد کی

 موجودگی میں ان صحابہ کرام کے مزارات

 کو کھولا گیا۔ تو لوگ حیران رہ گئے۔ کہ

 تیرہ سو سال گزرنے کے باوجود ان کے کفن

 بالکل سفید و سالم اور اجسام مبارک ایسے

 ترو تازہ تھے۔ گویا ابھی فوت ہوئے ہوں۔

 حالانکہ حضرت حذیفہ اور حضرت جابر ؓؓک

ا وصال بالترتیب ۳۶ھ اور ۷۴ ھ میں ہوا

 تھا۔ ان صحابہ کرام کو حضرت سلیمان

 فارسیؓ کے مزار اقدس کے قریب قبریں

 کھود کر دفنا دیا گیا۔ اس تمام کاروائی کو

 جرمن فلم ساز کمپنی نے ۳۰ ×۲۰ فٹ بڑی

 سکرین پر کیمرے کی مدد سے دکھایا۔ تاکہ

 لاکھوں افراد یہ مناظر با آسانی دیکھ

 سکیں ۔ یہ ایمان افروز واقعہ دیکھ کر

 ہزاروں غیر مسلم مسلمان ہو گئے۔  


.  


(حیٰوۃ طیبہ پیر باباؒ کی سوانح عمری ص 


:


 ۲۴)

۔

۔

۔

     

     Arhan Khan 

और नया पुराने