Mobile
گناہوں سے بچنے میں حائل موبائل
ہمارے سدھرنے میں حائل موبائل
بظاہر مسلماں ہیں لیکن یہ دل کے
مسلمان بننے میں حائل موبائل
جو خطبات دلدل سے دل کو نکالیں
وہ خطبات سننے میں حائل موبائل
جو رستے کی منزل رضائے خدا ہو
وہ رستے پہ چلنے میں حائل موبائل
بزرگوں سے ملنا سعادت ہے لیکن
بزرگوں سے ملنے میں حائل موبائل
لباس اور چہرے سنورنے لگے ہیں
دلوں کے سنورنے میں حائل موبائل
جہنم سے واقف ہیں سارے مسلماں
جہنم سے ڈرنے میں حائل موبائل
موبائل سے دوری ضروری ہے ہدہد
مگر یہ سمجھنے میں حائل موبائل
Arhan Arsalan Khan